یورپ کی طرف سے ہمیں لاجسٹک امداد کی پیشکش : یمنی چیف آف آرمی اسٹاف "الشرق الاوسط” سے
جدہ: سعید الابیض یمن کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل طاہر العقیلی نے یمنی افواج کو یورپی اور ایشیائی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے، جس میں انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی رغبت ظاہر کی گئی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ افواج کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر […]

جدہ: سعید الابیض
یمن کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل طاہر العقیلی نے یمنی افواج کو یورپی اور ایشیائی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے، جس میں انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی رغبت ظاہر کی گئی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ افواج کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر ان معاہدوں پر دستخط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
العقیلی نے "الشرق الاوسط” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا "فیلڈ کی فتح سے قومی فوج کی حوصلہ افزائی کرنے اور دشمنوں کے حوصلے پست کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فوج صنعا میں عوام کی ایک بڑی تعداد کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔۔۔ اور وہ حوثی ملیشیاؤں کے خلاف انقلاب کے لئے جلد کھڑے ہونگے”۔