ایران میں مظاہرے پسماندہ شہروں تک پھیل گئے

گرفتاری مہم اور انٹرنیٹ پر پابندی، اور تہران میں سرکاری دفاتر نذر آتش لندن: عادل السالمی کل ایران میں ایک گرم رات کے بعد؛ جس میں مظاہرین نے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے بڑے شہروں میں حکومتی دفاتر اور بینکوں کو جلا دیا، یہ احتجاج ملک کے پسماندہ و غریب شہروں تک پھیل گئے […]

ایران میں مظاہرے پسماندہ شہروں تک پھیل گئے
گرفتاری مہم اور انٹرنیٹ پر پابندی، اور تہران میں سرکاری دفاتر نذر آتش

لندن: عادل السالمی

کل ایران میں ایک گرم رات کے بعد؛ جس میں مظاہرین نے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے بڑے شہروں میں حکومتی دفاتر اور بینکوں کو جلا دیا، یہ احتجاج ملک کے پسماندہ و غریب شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ (۔۔۔)

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت سے تقریبا دو سو اور آراک سے سو مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ حکومتی ذریعہ کے مطابق قومی سیکورٹی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے مظاہرین کا آپس میں انٹرنیٹ پر رابطے کو منقطع کرنے کی کوشش میں "ٹیلیگرام اور انسٹاگرام کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے”۔ (۔۔۔)

صدر حسن روحانی کی خاموشی پر بہت زیادہ تنقید کے بعد، کل سرکاری ذرائع ابلاغ نے پرسوں (بروز ہفتہ) منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں ہونے والے بیانات کو شائع کیا ہے، جس میں مظاہرین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ "وہ تشدد پسندی سے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے سے دور رہیں”۔ دریں اثناء سیکورٹی اداروں کو "ضبط نفس” سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کےساتھ ساتھ اقتصادی مسائل کو تسلیم کیا ہے۔

پیر – 14 ربيع الثاني 1439 ہجری – 01 جنوری 2018ء شمارہ: [14279]