موصل میں ہزاروں افراد کے "لاپتہ” ہونے کی رپورٹ
موصل: "الشرق الاوسط” جولائی میں عراقی شہر موصل کی آزادی کے اعلان کے بعد سے اب تک شہر کے باشندوں نے گورنریٹ نینوی کی کونسل تین ہزار سے زائد مردوں اور بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی ہے، جن میں سے بعض افراد "داعش” کے ہوتے ہوئے گرفتار کیے گئے […]

موصل: "الشرق الاوسط”
جولائی میں عراقی شہر موصل کی آزادی کے اعلان کے بعد سے اب تک شہر کے باشندوں نے گورنریٹ نینوی کی کونسل تین ہزار سے زائد مردوں اور بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی ہے، جن میں سے بعض افراد "داعش” کے ہوتے ہوئے گرفتار کیے گئے تھے جبکہ بعض افراد کو انتہا پسند تنظیم سے روابط کے شک میں عراقی افواج نے گرفتار کیا تھا۔
موصل کی عدالت کے باہر ایک چھوٹے سے باغیچے میں درجنوں افراد اپنے لاپتہ رشتے داروں کے بارے میں تحقیقات کے نتائج اور غیر ممکنہ اچھی خبر جاننے کے انتظار میں کھڑے ہوڑے تھے، جبکہ اس دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں میں لاپتہ افراد کے شناختی کاغذات، سرکاری درخواستیں اور علاقائی اشتہارات کی دستاویزی بڑی فائلیں اٹھا رکھی تھیں۔ (۔۔۔)