مغربی پٹی کو ضم کرنا سفاکانہ جارحیت ہے: عباس
سرگرم خاتون عہد تمیمی پر الزامات عائد تل ابیب: "الشرق الاوسط” کل فلسطینیوں نے صدر محمود عباس کی قیادت میں، اسرائیلی حکمران پارٹی لکیڈ کے مرکزی کونسل کی فیصلے کی مذمت کی ہے، جس میں پارٹی رہنماؤں سے سنہ 1967 میں قبضہ کئے گئے فلسطینی علاقوں کے رہائشیوں کو ضم کرنے کے […]
سرگرم خاتون عہد تمیمی پر الزامات عائد

تل ابیب: "الشرق الاوسط”
کل فلسطینیوں نے صدر محمود عباس کی قیادت میں، اسرائیلی حکمران پارٹی لکیڈ کے مرکزی کونسل کی فیصلے کی مذمت کی ہے، جس میں پارٹی رہنماؤں سے سنہ 1967 میں قبضہ کئے گئے فلسطینی علاقوں کے رہائشیوں کو ضم کرنے کے قانون کے نفاذ کی سفارش کی گئی ہے۔ فلسطینی عوام اسے "اپنے خلاف ایک مستقل جارحانہ اور قومی کاز کو نشانہ بنانے کی کاروائی قرار دے رہے ہیں”۔ (۔۔۔)
دوسری جانب، اسرائیلی فوجی عدالت نے سرگرم فلسطینی نوجوان خاتون عہد تمیمی، ان کی والدہ ناریمان اور ان کے چچازاد بھائی نور کے خلاف فوری الزامات عائد کر دیئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی عدالت نے عہد تمیمی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیلی افواج کے دو فوجیوں پر "حملہ” کیا تھا۔