قتل، زخمی اور گرفتاری کا ماحول۔۔۔ خامنئی کا دشمنوں پر الزام

«گارڈ» کا مداخلت کرنے کا اشارہ۔۔۔ واشنگٹن کی طرف سے سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کی دعوت اور ٹرمت کی طرف سے ظالمانہ اور بدعنوان حکومت پر حملہ لندن: عادل السالمي واشنگٹن: هبہ القدسي پیرس: میکائل ابو نجم ایک طرف ایران کے اندر چھٹھے دن مظاہرات کے درمیان مزید افراد […]

قتل، زخمی اور گرفتاری کا ماحول۔۔۔ خامنئی کا دشمنوں پر الزام
«گارڈ» کا مداخلت کرنے کا اشارہ۔۔۔ واشنگٹن کی طرف سے سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کی دعوت اور ٹرمت کی طرف سے ظالمانہ اور بدعنوان حکومت پر حملہ

لندن: عادل السالمي واشنگٹن: هبہ القدسي پیرس: میکائل ابو نجم

ایک طرف ایران کے اندر چھٹھے دن مظاہرات کے درمیان مزید افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور کئی افراد کو گرفتاد بھی کیا گیا ہے تو دوسری طرف اس مرشد اعلی علی خامنئی نے جن کے بارے میں مظاہرہ کرنے والوں نے کہا کہ "ڈکٹیٹر کے لیے موت چاہئے” اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے دشمنوں پر غصہ کا اظہار کیا اور ایران کے اندر معیشت کی خراب صورتحال اور علاقائی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف ہونے والے مظاہرات کے سلسلہ میں خارجی اداروں پر الزام عائد کیا ہے۔(۔۔۔)

فرانسیسی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ پولس کا پورے موقف سے باخبر نہ ہونے کے اشارہ کے ساتھ پاسداران انقلاب کے "ثار اللہ” نامی اڈہ کے نائب کمانڈر اور تہران کی سیکورٹی کے ذمہ دار کنرل اسماعیل کوثری نے کہا کہ ہم کسی بھی حالت میں تہران کی سیکورٹی کو ختم نہیں ہونے دیں گے ۔(۔۔۔) اور اگر معاملہ اسی طرح رہا تو ذمہ داران اس سلسلہ میں ضرور فیصلہ کریں گے۔(۔۔۔)

عالمی سماج اس صورتحال کو دیکھ رہی ہے کہ حکومت طاقت کے ذریعہ مظاہرین کو ہٹا رہی ہے اور اسی سلسلہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مظاہرین کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ ایران کی فاسد وحشی انتظامیہ کے خلاف متحرک ہیں جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نیکی ہیلی نے اس صورتحال کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ – 16 ربيع الثاني 1440 ہجری – 03 جنوری 2018ء  شمارہ نمبر: (14281)