سعودی اور قبرص سربراہی اجلاس میں تین معاہدے

ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے قبرص کے صدر نیکوس اناسٹاسیاڈس کے ساتھ کل ریاض میں یمامہ محل کے اندر مذاکراتی اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات، اس کو مضبوط بنانے کے راستے اور علاقہ میں […]

سعودی  اور قبرص سربراہی اجلاس میں تین معاہدے

ریاض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے قبرص کے صدر نیکوس اناسٹاسیاڈس کے ساتھ کل ریاض میں یمامہ محل کے اندر مذاکراتی اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات، اس کو مضبوط بنانے کے راستے اور علاقہ میں ہونے والے نئے معاملات کا جائزہ لیا۔

سعودی عرب اور قبرص کے اس سرکاری سربراہی اجلاس میں آمدنی پر ٹیکس کے سلسلہ میں ڈبل ٹیکس، ٹیکس کی چوری روکنے کے لیے اور قبرص کی ٹرانسپورٹ وزارت اور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان ایک ایکزیکٹیو پروگرام کے سلسلہ میں معاہدہ ہوا ہے اور اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ اور قبرص کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشارکت کے سلسلہ میں افہام وتفہیم بھی ہوئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات – 17 ربيع الثاني 1440 ہجری – 04 جنوری 2018ء  شمارہ نمبر: (14282)