مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی اور انفارمیشن گھیراؤ: ایران

سلامتی کونسل کا آج ہنگامی اجلاس، اور گرفتار افراد کے اہل خانہ کا ان کی رہائی کے لئے احتجاج   لندن: عادل السالمی ایران میں جاری مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اس دوران ایرانی باخبر مقامی ذرائع کے مطابق حکام نے ان مظاہروں کو روکنے کے لئے ان کا سخت سیکورٹی اور […]

مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی اور انفارمیشن گھیراؤ: ایران
سلامتی کونسل کا آج ہنگامی اجلاس، اور گرفتار افراد کے اہل خانہ کا ان کی رہائی کے لئے احتجاج

لندن: عادل السالمی

ایران میں جاری مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اس دوران ایرانی باخبر مقامی ذرائع کے مطابق حکام نے ان مظاہروں کو روکنے کے لئے ان کا سخت سیکورٹی اور معلوماتی محاصرہ شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب تازہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے عالمی سلامتی کونسل، روسی اعتراضات کے باوجود امریکی مطالبے پر اپنا ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ (۔۔۔)

دریں اثناء، گرفتار افراد کے اہل خانہ ان کی رہائی کے مطالبہ کرتے ہوئے یا کم سے کم ان کے بارے میں معلومات کی حصول کی خاطر مسلسل پانچویں روز بھی تہران میں اوین جیل کے سامنے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 15 سے 25 سال کے مابین ہیں۔ (۔۔۔)

جمعہ – 18 ربيع الثاني 1439 ہجری – 05 جنوری 2018ء شمارہ: [14283]