ایران میں سینکڑوں مظاہرین کے مستقبل کے بارے میں تشویش

  لندن: "الشرق الاوسط” کل ایرانی پارلیمنٹ نے بند اجلاس کے دوران گزشتہ چند روز سے جاری مظاہروں پر بحث کی، جس میں وزیر داخلہ، سیکورٹی کے وزیر اور پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر شریک تھے۔ دوران بحث زیر حراست طلباء کے مستقبل کا فیصلہ کیا گیا، جس میں تہران کی میونسپل کمیٹی کی [&hell

ایران میں سینکڑوں مظاہرین کے مستقبل کے بارے میں تشویش

لندن: "الشرق الاوسط”

کل ایرانی پارلیمنٹ نے بند اجلاس کے دوران گزشتہ چند روز سے جاری مظاہروں پر بحث کی، جس میں وزیر داخلہ، سیکورٹی کے وزیر اور پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر شریک تھے۔ دوران بحث زیر حراست طلباء کے مستقبل کا فیصلہ کیا گیا، جس میں تہران کی میونسپل کمیٹی کی رکن ناہید خداکرمی نے حکام سے شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے گرفتار افراد کی تعداد کا اعلان کرنے کے لئے کہا اور سنہ 2009 کے موسم گرما میں جیلوں میں مظاہرین کے قتل جیسا منظر دوبارہ ہونے سے خبردار کیا۔

(۔۔۔) اصلاحی نیوز ایجنسی "ایلنا” نے ہدایت اللہ خادمی کے نائب سے نقل کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ، سیکورٹی حکام کی طرف سے پیش کی جانے والی "سطحی رپورٹس پر قائل نہیں ہوئے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "مظاہروں میں گرفتار ہونے والے افراد میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جنکی عمریں 16 سے 24 سال کے درمیان ہیں”۔ (۔۔۔)

پیر – 21 ربيع الثاني 1439 ہجری – 08 جنوری 2018ء  شمارہ: [14286]