"حمیمیم” میں روسی الرٹ
ادلب میں بڑا دھماکہ بیروت: کارولین عاکوم کل شام کے ساحلی علاقے لاذقیہ کے جنوب میں روسی فوجی ائیربیس حمیمیم میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ روس کا یہ اعلان حمیمیم ائیرپورٹ کو ریمورٹ کنٹرول "ڈرون” طیاروں سے نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹوں کے بعد کیا گیا ہے، […]
ادلب میں بڑا دھماکہ

بیروت: کارولین عاکوم
کل شام کے ساحلی علاقے لاذقیہ کے جنوب میں روسی فوجی ائیربیس حمیمیم میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ روس کا یہ اعلان حمیمیم ائیرپورٹ کو ریمورٹ کنٹرول "ڈرون” طیاروں سے نشانہ بنائے جانے کے چند گھنٹوں کے بعد کیا گیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق یہ (ڈرون) طیارے شامی حکومتی افواج کے زیر کنٹرول بیس کے قریبی علاقے سے آئے تھے۔
دوسری جانب، کل شام ادلب شہر میں "آزادی شام اتھارٹی” (سابقہ نصرت فرنٹ) کے قریبی دھڑے "لشکر قوقاز” کے ٹھکانے کو ایک بڑے دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ کے مطابق دھماکے سے 18 ہلاکتیں ہوئیں ہیں، جن میں شہری بھی شامل ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں شہریوں اور جنگجوؤں کی الگ الگ تعداد کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ (۔۔۔)