حقانی اور ان کا بیٹا اہم اہداف ہیں: واشنگٹن
"پینٹاگون” پاکستانی "انتقامی” اختیارات کا جائزہ لے رہا ہے اسلام آباد: عمر فاروق پاکستان کی امداد بند کرنے کے امریکی فیصلہ پر امریکی وزارت دفاع، پاکستان کی طرف سے اس کے رد عمل کے طور پر انتقامی کاروائی کے اختیارات کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ اسی اثنا میں واشنگٹن نے جلال الدی
"پینٹاگون” پاکستانی "انتقامی” اختیارات کا جائزہ لے رہا ہے

اسلام آباد: عمر فاروق
پاکستان کی امداد بند کرنے کے امریکی فیصلہ پر امریکی وزارت دفاع، پاکستان کی طرف سے اس کے رد عمل کے طور پر انتقامی کاروائی کے اختیارات کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ اسی اثنا میں واشنگٹن نے جلال الدین حقانی اور ان کے بیٹے سراج الدین حقانی کو خطے میں دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں "دو اہم اہداف” قرار دیا ہے۔
(۔۔۔) امریکی انتظامیہ نے پاکستان پر قبائلی علاقے میں "حقانی” نیٹ ورک کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے، جس کا پاکستانی حکام کی طرف سے انکار کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے سنہ 2014 میں شمالی وزیرستان کے علاقے (جسے حقانی نیٹ ورک کی پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے) میں پاکستانی فوج داخل کرنے اور وہاں پر "حقانی” نیٹ ورک کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔