مصری صدارتی انتخابات کا فوری شیڈول
دو ہفتوں سے کم مدت کے بعد نامزدگی کا اجراء قاہرہ: محمد نبیل حلمی کل مصر میں "قومی الیکشن کمیشن” نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے لئے ماہ رواں جنوری کی 20 تاریخ سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جو 10 روز تک جاری رہیں گے۔ جبکہ […]
دو ہفتوں سے کم مدت کے بعد نامزدگی کا اجراء

قاہرہ: محمد نبیل حلمی
کل مصر میں "قومی الیکشن کمیشن” نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس کے لئے ماہ رواں جنوری کی 20 تاریخ سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جو 10 روز تک جاری رہیں گے۔ جبکہ ملک سے باہر انتخابات کا سلسلہ آئندہ 16 مارچ سے اور ملک کے اندر 26 مارچ سے شروع ہو کر تین روز تک جاری رہے گا۔
آئین کے مطابق ہر نامزد امیدوار کے لئے شرط ہے کہ کم سے کم 20 ایوان نمائندگان اس کی سفارش کریں، یا کم سے کم 15 گورنریٹوں سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار شہری ان کی حمایت کریں اور انہیں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو۔
چیف الیکشن کمیشن مشیر لاشین ابراہیم نے کہا ہے کہ نتائج کا اعلان 2 اپریل کو کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے کی صورت میں دوبارہ انتخابات کا انعقاد اسی ماہ اپریل کی 19 سے 21 تاریخ تک ملک سے باہر اور ملک کے اندر 24 سے 26 تک ہوگا، اور ان کے حتمی نتائج کا اعلان یکم مئی کو کیا جائے گا۔ (۔۔۔)