خامہ ای کے لئے باعث شرمندگی اور رفسنجانی کو متاثر کرنے والی ویڈیو ریکارڈنگ

  لندن: عادل السالمی ایک نئے ویڈیو کلپ کے لیک ہونے سے انکشاف ہوا ہے کہ خمینی کے بعد علی خامنہ ای کو ان کا قائم مقام منتخب کرنے میں مرحوم صدر ہاشمی رفسنجانی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ ویڈیو جو کہ پہلے ایرانی سپریم لیڈر کی […]

خامہ ای کے لئے باعث شرمندگی اور رفسنجانی کو متاثر کرنے والی ویڈیو ریکارڈنگ

لندن: عادل السالمی

ایک نئے ویڈیو کلپ کے لیک ہونے سے انکشاف ہوا ہے کہ خمینی کے بعد علی خامنہ ای کو ان کا قائم مقام منتخب کرنے میں مرحوم صدر ہاشمی رفسنجانی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ ویڈیو جو کہ پہلے ایرانی سپریم لیڈر کی وفات کے 28 سال بعد منظر عام پر آئی ہے، اس میں 3 جون 1989ء میں خمینی کی وفات کے چند گھنٹوں بعد ماہرین رہنماؤں کی کمیٹی کے خفیہ اجلاس کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں خامنہ ای خود کو امیدوار بنائے جانے کی تجویز کو مسترد کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ہاشمی رفسنجانی جو کہ اس اجلاس کی صدارت کر رہے تھے وہ اس بات پر مصر تھے۔ کمیٹی نے خامنہ ای کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دیئے اگرچہ خامنہ ای نے اجلاس کے دوران یقین دہانی بھی کی کہ وہ شرعی اور قانونی اعتبار سے اس عہدہ کو سنبھالنے کے ایل نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ ایسا پہلی بار ہے کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خمینی کی جگہ "فقہی ولی” کا منصب سنبھالنے کی مطلوبہ شرائط پر خامنہ ای پورا نہیں اترتے ہیں۔ (۔۔۔)

بدھ – 23 ربيع الثاني 1439 ہجری – 10 جنوری 2018ء شمارہ: [14288]