حوثی جنگ کی آپشن پر قائم

  صنعا: "الشرق الاوسط” – ریاض: عبد الہادی حبتور کل حوثی ملیشاؤں نے جنگ کی آپشن پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی یمن میں قیام امن کی جانب کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ حوثی جماعت کے سرکاری ذرائع کے مطابق پارٹی کی انقلابی […]

حوثی جنگ کی آپشن پر قائم

صنعا: "الشرق الاوسط” – ریاض: عبد الہادی حبتور

کل حوثی ملیشاؤں نے جنگ کی آپشن پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی یمن میں قیام امن کی جانب کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

حوثی جماعت کے سرکاری ذرائع کے مطابق پارٹی کی انقلابی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے صنعا میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے نائب معین شریم کے ساتھ ملاقات کے دوران الحدیدہ بندرگاہ کو غیر جانبدار انتظامیہ کو دینے کی سابقہ تجویز پر مشتمل "جزوی حل” کو مسترد کر دیا ہے۔ حوثی ذمہ دار نے اپنی جماعت کے خلاف عرب اتحادی محاصرے کو ختم کرنے، صنعا ایئر پورٹ کو دوبارہ کھولنے اور فضائی حملے بند کرنے کی شرائط عائد کی ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دھمکی بھی دی ہے کہ ان کی جماعت لڑائی جاری رکھے گی اگرچہ ان کے زیر کنٹرول صرف ایک ہی ڈائریکٹریٹ ہو۔ (۔۔۔)

بدھ – 23 ربيع الثاني 1439 ہجری – 10 جنوری 2018ء شمارہ: [14288]