امریکی ایوان کے نمائندگان کی طرف سے ایران میں مظاہرے کی حمایت کرنے والا ایک قرارداد پاس

صدر ٹرمپ کا نئی پابندیاں لگانے کا مطالبہ واشنگٹن: "الشرق الاوسط اونلاين” کل امریکی ایوان کے نمائندگان نے ایران کے حالیہ مظاہرہ کی حمایت کرنے والے ایک قرارداد کو اتفاق رائے کے ذریعہ منظوری دی ہے۔ جس قرارداد کو 2 ووٹ کے مقابلہ میں 415 ووٹ ملے […]

امریکی ایوان کے نمائندگان کی طرف سے ایران میں مظاہرے کی حمایت کرنے والا ایک قرارداد پاس
صدر ٹرمپ کا نئی پابندیاں لگانے کا مطالبہ

واشنگٹن: "الشرق الاوسط اونلاين”

کل امریکی ایوان کے نمائندگان نے ایران کے حالیہ مظاہرہ کی حمایت کرنے والے ایک قرارداد کو اتفاق رائے کے ذریعہ منظوری دی ہے۔

جس قرارداد کو 2 ووٹ کے مقابلہ میں 415 ووٹ ملے اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ کانگریس بدعنوان حکومت کے خلاف قانونی اور پرامن مظاہرے میں ایرانی عوام کی حمایت کرے گا۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کانگریس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایرانیوں کے خلاف ایرانی حکومت کی غیر مستحکم سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے۔

نمائندگان نے اپنے فیصلہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر پابندی عائد کرے۔

بدھ – 23 ربيع الثاني 1440 ہجری – 10 جنوری 2018ء  شمارہ نمبر: (14288)