بیت المقدس کو فلسطینی حکومت کا دار الخلافت مانتے ہوئے اسے قائم کرنے کے سلسلہ میں خادم حرمین کی طرف سے سعودی عرب کے ثابت شدہ موقف کا اعلان
موبائل کے ذریعہ فلسطینی صدر کے ساتھ گفتگو طرابلس: "الشرق الاوسط اونلاين” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزيز نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے فون پر گفتگو کی ہے۔ خادم حرمین شریفین نے گفتگو کے دوران بیت المقدس کو فلسطینی حکومت کا […]
موبائل کے ذریعہ فلسطینی صدر کے ساتھ گفتگو

طرابلس: "الشرق الاوسط اونلاين”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزيز نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے فون پر گفتگو کی ہے۔
خادم حرمین شریفین نے گفتگو کے دوران بیت المقدس کو فلسطینی حکومت کا دار الخلافت مانتے ہوئے ایک خود مختار ملک قائم کرنے کے لیے فلسطینی مسئلہ اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے سلسلہ میں سعودی عرب کے ثابت شدہ موقف کا اعلان از سر نو کیا ہے اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق فلسطینی مسئلہ کا مستقل اور انصاف پر مبنی حل تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشش جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں فلسطینی صدر نے خادم حرمین شریفین کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے فلسطین اور اہل فلسطین کے لئے ہمیشہ تاریخی طور پر تعاون کیا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
بدھ – 23 ربيع الثاني 1440 ہجری – 10 جنوری 2018ء شمارہ نمبر: (14288)