"چینی سفارشات” امریکی بانڈ کی مارکیٹ میں ہلچل مچا رہی ہے
ریونیو 10 ماہ میں اپنی بلند ترین سطح پر، ین کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی لندن: "الشرق الاوسط” کل بروز بدھ بلومبرگ نیوز نے اپنے باخبر ذرائع سے نقل کیا ہے کہ چینی حکام اپنے ملک کی غیر ملکی کرنسی ہولڈنگ کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے امریکی […]
ریونیو 10 ماہ میں اپنی بلند ترین سطح پر، ین کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

لندن: "الشرق الاوسط”
کل بروز بدھ بلومبرگ نیوز نے اپنے باخبر ذرائع سے نقل کیا ہے کہ چینی حکام اپنے ملک کی غیر ملکی کرنسی ہولڈنگ کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے امریکی بانڈز کی خریداری میں کمی کرنے یا اسے روکنے کی سفارش کی ہے۔۔۔ یہ رپورٹ کل اشیاء، کرنسیوں، دھاتوں اور اسٹاک مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کی وجہ بنی ہے علاوہ ازیں 10 سالہ مدت کے امریکی خزانے کے بانڈز 10 ماہ کے دوران اپنی بلند ترین سطح پر پہنچے ہیں۔
چین غیر ملکی کرنسی کا دنیا میں سب سے بڑا ذخیر رکھتا ہے اور یہ امریکی حکومتی بانڈز کا سب سے بڑا غیر ملکی ہولڈر ہے۔ جبکہ چین کا امریکی بانڈز کی خریداری روکنے سے متعلق خبروں سے مارکیٹ میں ہلچل آ جائے گی۔ (۔۔۔)