سوڈان کی طرف سے مصر اور ایریتری کی ممکنہ دھمکی کا سامنا کرنے کے لئے تیاریوں کا اعلان

قاہرہ کا خرطوم سے علاقائی طاقت کو نہ للکارنے کا مطالبہ خرطوم: احمد يونس – قاهرة: "الشرق الاوسط” کل سوڈان نے اریتیریا کے سرحد کے قریب مصر اور اس کی طرف سے ممکنہ دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان ایسے وقت میں کیا کہ قاہرہ نے فورا […]

سوڈان کی طرف سے مصر اور ایریتری کی ممکنہ دھمکی کا سامنا کرنے کے لئے تیاریوں کا اعلان
قاہرہ کا خرطوم سے علاقائی طاقت کو نہ للکارنے کا مطالبہ

خرطوم: احمد يونس – قاهرة: "الشرق الاوسط”

کل سوڈان نے اریتیریا کے سرحد کے قریب مصر اور اس کی طرف سے ممکنہ دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان ایسے وقت میں کیا کہ قاہرہ نے فورا اس کا جواب دیا ہے اور وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید کی زبانی یہ کہنے پر اکتفاء کیا کہ سوڈان کے سلسلہ میں مصری موقف کا اعلان اس سے قبل وزیر خارجہ سامح شکری نے کئی مرتبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

کل شکری نے تنزانیا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران سوڈان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے سلسلہ میں اپنے ملک کے موقف کا اعلان کیا کہ مصر ہمیشہ یہ امید کرتا ہے کہ سابقہ معاہدوں کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات کی وجہ سے عوام کی ترقی ہو اور ان کے مفادات حاصل ہوں۔(۔۔۔) اور کل ایک باخبر مصری ذریعہ سے "الشرق الاوسط” کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ اس کا ملک سوڈان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے سلسلہ میں ماحول کو ٹھنڈا کرنا چاہتا ہے۔(۔۔۔) اور امید کرتا ہے کہ سوڈان مصر پر دباؤ ڈالنے اور ماحول کو زہر آلود کرنے کے ارادہ سے علاقائی طاقت کے لیے پنچہ نہ بنے۔

جمعہ – 25 ربيع الثاني 1440 ہجری – 12 جنوری 2018ء  شمارہ نمبر: (14290)