ادلب کی جنگ میں آزاد شامی فوج کی شمولیت
سوچی کی حفاظت کے لئے اردوگان کا پوتین سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بيروت: نذير رضا انقرة ـ ماسكو: "الشرق الاوسط” کل ادلب کی جنگ میں آزاد شامی فوج کی چند ٹکریاں شامل ہوئی ہیں اور گورنریٹ کے اندر شامی انتظامیہ اور اس کے ہمنواؤں کے خلاف حملہ کیا […]
سوچی کی حفاظت کے لئے اردوگان کا پوتین سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

بيروت: نذير رضا انقرة ـ ماسكو: "الشرق الاوسط”
کل ادلب کی جنگ میں آزاد شامی فوج کی چند ٹکریاں شامل ہوئی ہیں اور گورنریٹ کے اندر شامی انتظامیہ اور اس کے ہمنواؤں کے خلاف حملہ کیا ہے اور یہ حملہ ابو الظہور نامی فوجی ایئرپورٹ کی طرف بڑھتی ہوئی ان کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے پڑوسی ملک ترکی کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔(۔۔۔)
فوج اور اس کے ہمنواؤں کی اس پیش قدمی کی وجہ سے اس ترکی کی بے چینی میں زیادتی ہوئی ہے جس کی فوج ادلب کے شمال میں منتشر ہے اور اپنے اڈے ایران اور روس کے ساتھ معاہدہ کے ضمن میں قائم کر رہا ہے۔(۔۔۔) ترکی صدارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ترکی صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے روسی ہم منصب فلادیمئر پوٹن سے کل فون پر گفتگو کے دوران آستانہ کی کاروائی اور سوچی سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے دمشق کے قریب مشرقی الغوطہ اور ادلب پر حملہ بند کرنے کے سلسلہ میں شامی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 25 ربيع الثاني 1440 ہجری – 12 جنوری 2018ء شمارہ نمبر: (14290)