انتخابات

العبادی عامری اور الحکیم کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں

عراق میں حیرانگی کا تسلسل جاری، اور الصدر "مسلکی لڑائی” کی مذمت کر رہے ہیں   بغداد: "الشرق الاوسط” عراق میں آئندہ مئی میں ہونے والے انتخابات کی تیاری میں حیرانگی کا تسلسل جاری ہے، کل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے "عوامی فورس” کے رہنما ہادی العامری کے سات

العبادی عامری اور الحکیم کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں
عراق میں حیرانگی کا تسلسل جاری، اور الصدر "مسلکی لڑائی” کی مذمت کر رہے ہیں

بغداد: "الشرق الاوسط”

عراق میں آئندہ مئی میں ہونے والے انتخابات کی تیاری میں حیرانگی کا تسلسل جاری ہے، کل عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے "عوامی فورس” کے رہنما ہادی العامری کے ساتھ انتخابی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے اور حتی کہ الحکمہ جماعت کے سربراہ عمار الحکیم کو "نصر العراق” نامی اسی اتحاد میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دریں اثناء، کل الصدری جماعت کے رہنما مقتدی الصدر نے "عوامی فورس” کے ساتھ انتخابی اتحاد میں العبادی کی شمولیت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا : "میری ثابت قدم عزیر مجاہد قوم بدقسمتی سے فرقہ ورانہ نفرت پر مبنی سیاسی معاہدے دوبارہ بد عنوان لوگوں کی واپسی کی ابتداء ہے”۔ (۔۔۔)

پیر – 28 ربيع الثاني 1439 ہجری – 15 جنوری 2018ء  شمارہ: [14293]