یمنی "شوری” کو ہتھیانے کے لئے حوثیوں کی منصوبہ سازی
صنعاء – تعز: "الشرق الاوسط” یمنی شوراء کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ "حوثی جماعت، قانونی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے اراکین کی کونسل میں اکثریت ہونے کے پیش نظر اور کونسل کے کچھ افراد کے وفات پانے کے باعث ہونے والی عددی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر […]

صنعاء – تعز: "الشرق الاوسط”
یمنی شوراء کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ "حوثی جماعت، قانونی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے اراکین کی کونسل میں اکثریت ہونے کے پیش نظر اور کونسل کے کچھ افراد کے وفات پانے کے باعث ہونے والی عددی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے”۔ (۔۔۔)
صنعاء میں ایک ذریعہ نے سیکورٹی بناء پر اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا ہے کہ حوثییوں کی جانب سے صنعا میں اپنی ملاقاتوں کی بحالی اور لوٹ مار کرنے کی خاطر اپنے درجنوں وفادار لوگوں کو "شوراء کونسل” میں رکنیت دلانے کے فیصلے کرنے کی توقع ہے۔ (۔۔۔)
دریں اثناء، یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کرنسی کو مستحکم کرنے کے لائحہ عمل کے طور پر وزیر خزانہ، مرکزی بنک کے گورنر اور ان کے نائب کو حکم دیا ہے کہ وہ عارضی دارالحکومت عدن سے حکومت اور مختلف ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مالیات اور بینکنگ کی براہ راست نگرانی کریں۔ (۔۔۔)