ریکس ٹیلرسن

ٹیلرسن، مغربی علاقائی نقطۂ نظر لافروف تک پہنچا رہے ہیں

شامی فائل میں امریکی شمولیت کی واپسی کے اشارے   لندن: ابراہیم حمیدی امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن آئندہ منگل کے روز پیرس میں چار علاقائی و مغربی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ "بلا دستاویزی” نقطۂ نظر کو تسلیم کرنے کے لئے اجلاس منعقد کریں گے۔ شام کے بحران کے […]

ٹیلرسن، مغربی علاقائی نقطۂ نظر لافروف تک پہنچا رہے ہیں
شامی فائل میں امریکی شمولیت کی واپسی کے اشارے

لندن: ابراہیم حمیدی

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن آئندہ منگل کے روز پیرس میں چار علاقائی و مغربی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ "بلا دستاویزی” نقطۂ نظر کو تسلیم کرنے کے لئے اجلاس منعقد کریں گے۔ شام کے بحران کے بنیادی حل کی خاطر تیار کردہ یہ نقطۂ نظر گذشتہ جمعہ کے روز واشنگٹن میں انکے معاون وزراء نء تیار کیا تھا جس کی بنیاد پر ٹیلرسن اپنے روسی ہم منصب سیرگی سے بات چیت کریں گے۔ (۔۔۔)

کل ایک مغربی ذمہ دار نے "الشرق الاوسط” کو بیان دیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ادارے نے ماسکو کے ساتھ سیاسی مشغولیت اور بات چیت پر مبنی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، علاوہ ازیں مغربی علاقائی نقطۂ نظر کو بھی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو شام میں قرارداد 2254 کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی زیر نگرانی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے لئے آئینی اصلاحات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کی اصلاح اور انسانی حقوق کے معیار کے مطابق ان کی کارکردگی میں بہتری پر مشتمل ہے۔ (۔۔۔)

منگل – 29 ربيع الثاني 1439 ہجری – 16 جنوری 2018ء  شمارہ: [14294]