باسل کی "زبان کی لغزش” سے لبنان میں فرقہ وارانہ اشتعال اور سیکورٹی مسائل

بری کو "بدمعاش” سے تعبیر کرنے کی ویڈیو لیک آؤٹ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر مذمت اور خدشات بیروت: کارولین عاکوم لبنانی وزیر خارجہ جبران باسل نے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری کو "بدمعاش” سے تعبیر کیا اور لبنان میں فرقہ واریت اور سیکورٹی مسائل کو ہوا دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، [

باسل کی "زبان کی لغزش” سے لبنان میں فرقہ وارانہ اشتعال اور سیکورٹی مسائل
بری کو "بدمعاش” سے تعبیر کرنے کی ویڈیو لیک آؤٹ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر مذمت اور خدشات

بیروت: کارولین عاکوم

لبنانی وزیر خارجہ جبران باسل نے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری کو "بدمعاش” سے تعبیر کیا اور لبنان میں فرقہ واریت اور سیکورٹی مسائل کو ہوا دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، جس سے فریقین میں تنازعہ ایک غیر معمولی حد تک بڑھنے کے بعد صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف جہتوں میں سیاسی تحرکات کی ضرورت محسوس کی گئی ہے، خاص طور پر "تحریک امید” کے حامیوں کی جانب سے ٹائر جلائے گئے، بیروت اور بعلبک میں شاہراہیں بلاک کر دیں اور صدر میشال عون اور ان کے داماد باسیل کی تصاویر اتار دیں  جبکہ ان میں سے بعض کو جلا دیا گیا۔

پرسوں بروز اتوار شام کو لیک آؤٹ ہونے والی ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ باسل نے یہ بیان لبنان کے شمال میں بترونیہ گاؤں میں منعقدہ انتخابی الیکشن کے دوران کہی: "وہ پارلیمنٹ کے اسپیکر نہیں بدمعاش ہیں، اس کا حل یہ ہے کہ ہمیں ان کا سر پھوڑنا چاہیئے نہ کہ وہ ہمارا سر پھوڑیں”۔ (۔۔۔)

منگل – 13 جمادى الأولى 1439 ہجری – 30 جنوری 2018ء  شمارہ: [14308]