تردید

عدن میں نگرانی۔۔۔ اور "عرب اتحاد” امارات کے ساتھ اختلافات کی تردید کر رہا ہے

  ریاض: نایف الرشید، صنعاء – عدن: "الشرق الاوسط” یمن میں قانونی حکومت کے حامی اتحاد نے یمن میں آپریشن کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ اختلافات کی نفی کی ہے۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کل ریاض میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران عدن […]

عدن میں نگرانی۔۔۔ اور "عرب اتحاد” امارات کے ساتھ اختلافات کی تردید کر رہا ہے

ریاض: نایف الرشید، صنعاء – عدن: "الشرق الاوسط”

یمن میں قانونی حکومت کے حامی اتحاد نے یمن میں آپریشن کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ اختلافات کی نفی کی ہے۔

اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کل ریاض میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران عدن کے حالیہ واقعات کے پس منظر میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ اختلافات کے بارے میں "زیر گردش افواہوں” کی تردید کی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر یمن کے سیاسی اجزاء سے تحمل اور قانونی بالا دستی کی پالیسی کو اپناتے ہوئے باہمی اتحاد کی دعوت دی ہے۔

دریں اثناء، کل عدن شہر میں حکومت کی حمایت یافتہ افواج اور "جنوبی انتقالی کونسل” کے عسکریت پسندوں کے مابین شروع ہونے والی مسلح جھڑپوں کے بعد شہر کے بیشتر علاقے زیر نگرانی ہیں۔ یاد رہے کہ ان مسلح جھڑپوں میں 16 ہلاکتیں اور100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ شہر کے بعض کشیدگی والے حصوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ (۔۔۔)

منگل – 13 جمادى الأولى 1439 ہجری – 30 جنوری 2018ء  شمارہ: [14308]