امن واستقرار
عدن آزمائش میں کامیاب اور توجہ محاذوں پر مرکوز
اتحاد کی طرف سے طویل المیعاد انسانی منصوبہ اور اس میں اقتصادی امداد کی شمولیت رياض: عبد الهادي حبتور عدن: "الشرق الاوسط” عدن نامی شہر درپیش موجودہ بحران کی آزمائش میں کامیاب اس وجہ سے ہوا ہے تاکہ یمن کی پوری توجہ محاذ اور امداد حاصل کرنے پر مرکوز ہو۔ سعودی […]
اتحاد کی طرف سے طویل المیعاد انسانی منصوبہ اور اس میں اقتصادی امداد کی شمولیت

رياض: عبد الهادي حبتور عدن: "الشرق الاوسط”
عدن نامی شہر درپیش موجودہ بحران کی آزمائش میں کامیاب اس وجہ سے ہوا ہے تاکہ یمن کی پوری توجہ محاذ اور امداد حاصل کرنے پر مرکوز ہو۔ سعودی عرب کی رہنمائی میں یمن کے اندر قانوں کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کہا کہ عدن میں امن واستقرار دوبارہ بحال اس وقت ہوگا جب تمام فریق پر سکون ہوں گے، فتنہ کی آگ بجھ جائے گی اور حکمت کامیاب ہوگی اور اس نے یمن کے تمام فریق کو حکمت اور غور وفکر کے ساتھ معاملہ کرنے اور مرکزی مقصد پر توجہ مرکوز کرنے کی دعوت دی ہے اور وہ مقصد ایران کے تابع حوثی میلیشیاؤں کو مار بھگانا ہے۔۔(۔۔۔)
اسی سلسلہ میں یمن میں سعودی عرب کے سفیر اور یمن کے اندر انسانی خدمت انجام دینے الے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد آل جابر نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی انسانی تنظیم کو یمن میں مدد پہنچانے کے سلسلہ میں اتحاد کے جہازوں کو استعمال کرنے کی اطلاع دے دی ہے اور انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اتحاد کا یہ وسیع پیمانہ پر انسانی منصوبہ طویل مدت تک جاری رہے گا اور تمام معاشی پہلؤوں پر مشتمل ہوگا۔
جمعہ – 16 جمادی الاول 1440 ہجری – 02 فروری 2018ء شمارہ نمبر: (14311)