العیسی: غیر معمولی خیالات تشدد اور دہشت گردی پیدا کرتے ہیں
روم: "الشرق الاوسط” رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد العیسی ان افکار کی تنقید کی ہے جسے انہوں نے غیر معمولی ناپسندیدیگی سے تعبیر کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ خیالات تشدد پیدا کرتے ہیں اور تشدد دہشت گردی کو جنم دیتی ہے۔(۔۔۔) اٹلی کی […]

روم: "الشرق الاوسط”
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد العیسی ان افکار کی تنقید کی ہے جسے انہوں نے غیر معمولی ناپسندیدیگی سے تعبیر کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ خیالات تشدد پیدا کرتے ہیں اور تشدد دہشت گردی کو جنم دیتی ہے۔(۔۔۔)
اٹلی کی دار الحکومت روم میں برطانیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے دین کے نام پر کی جانے والی تشدد کا علاج کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے تعلق سے العیسی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کو اس بات کا یقین ہے کہ دین کے نام سے کی جانے والی تشدد کی ذمہ دار صرف وہ لوگ نہیں ہیں جنہیں فکری طور پر اچک لیا جاتا ہے بلکہ وہ دینی ادارے بھی ہیں جو دہشت پسندی کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں کوتاہ ہیں۔(۔۔۔)
انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ کوئی دین دہشت پسند نہیں ہوتا ہے اور اسی طرح کسی دین کے پیروکار بھی دہشت پسند نہیں ہوتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ دینی نصوص قانونی اور دستوری نصوص کی طرح ہیں جس کی تاویل ہر فاسد شخص کر سکتا ہے اور اپنی خواہشات کے مطابق ان کا استعمال کر سکتا ہے لیکن حق وانصاف اور آزادی کی آواز اس کے سامنے پوری طاقت وقوت اور شجاعت کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے۔(۔۔۔)
اتوار – 18 جمادی الاول 1440 ہجری – 04 فروری 2018ء شمارہ نمبر: (14313)