جہاز گرائے جانے میں امریکی "سٹنگر” راکٹ کے استعمال کا روسی شبہ

واشنگٹن اسد کے خلاف آج "ساتویں راؤنڈ” کا آغاز کر رہا ہے۔۔۔ ترکی منبج میں اپنی افواج کو خبردار کر رہا ہے   ماسکو: رائد جبر – انقرہ: سعید عبد الرازق – نیویارک: علی بردی روسی عسکری حلقوں کے مابین یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ہفتے کے روز شام کے […]

جہاز گرائے جانے میں امریکی "سٹنگر” راکٹ کے استعمال کا روسی شبہ
واشنگٹن اسد کے خلاف آج "ساتویں راؤنڈ” کا آغاز کر رہا ہے۔۔۔ ترکی منبج میں اپنی افواج کو خبردار کر رہا ہے

ماسکو: رائد جبر – انقرہ: سعید عبد الرازق – نیویارک: علی بردی

روسی عسکری حلقوں کے مابین یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ ہفتے کے روز شام کے علاقے ادلب کے قریب ان کے "سوخوی 25″ ساختہ لڑاکا طیارے کو گرائے جانے میں امریکی راکٹ”سٹنگر” کا استعمال کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، واشنگٹن نے کچھ ہی عرصہ قبل کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والا یہ راکٹ شام میں کرد افواج کو فراہم کیا تھا۔ (۔۔۔)

دریں اثناء، ترکی کے نائب وزیر اعظم بکیر بوزداغ نے زور دیا ہے کہ اگر کرد عوامی حمایتی یونٹس کے جنگجوؤں نے شام کے علاقے منبج سے انخلا نہ کیا تو ایسی صورت میں ترک افواج اور ان کی اتحادی شامی ڈیموکریٹک فورس کے گروپ منبج میں داخل ہو کر دریائے فرات کے مشرقی جانب پیش قدمی کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا: "اگر ہم نے امریکی فوجیوں کو دہشت گردوں (یعنی عوامی حفاظتی یونٹس) کے لباس پہنے ہوئے پایا تو ایسی صورت میں ہم ان میں تمیز نہیں کر پائیں گے”۔

دوسری جانب، مغربی سفارتکار نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا کہ آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا بشار الاسد کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا امکان ہے۔ ان حملوں کو روکنے کے لئے تمام ترممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے "ساتویں شق” کے نفاذ کی تجویز دے گا۔

پیر – 19 جمادى الأولى 1439 ہجری – 05 فروری 2018ء  شمارہ: [14314]