عراق میں مطلوبہ افراد کی پہلی فہرست میں صدام کی بیٹی بھی شامل
البغدادی کا نام خارج ۔۔۔ اور لبنانی سیاست دان معن بشور شامل جنہوں نے "جنگجوؤں کی بھرتی” کے الزام کو مسترد کیا ہے بغداد: "الشرق الاوسط” – بیروت: نذیر رضا کل عراقی دارالحکومت بغداد نے البعث پارٹی، "القاعدہ” اور "داعش” سے منسلک 60 مطلوبہ افراد ک
البغدادی کا نام خارج ۔۔۔ اور لبنانی سیاست دان معن بشور شامل جنہوں نے "جنگجوؤں کی بھرتی” کے الزام کو مسترد کیا ہے

بغداد: "الشرق الاوسط” – بیروت: نذیر رضا
کل عراقی دارالحکومت بغداد نے البعث پارٹی، "القاعدہ” اور "داعش” سے منسلک 60 مطلوبہ افراد کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں اردن میں مقیم عراقی سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد کا نام بھی شامل ہے جبکہ تنظیم داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کا نام غائب ہے۔
اس فہرست میں "داعش” کے 28 عناصر، "القاعدہ” کے 12 کمانڈر اور البعث پارٹی کے رہنما محمود یونس الاحمد سیمت 20 رہنماؤں شامل ہیں۔ اسی طرح فہرست میں عرب قومی لیگ کے سیکرٹری لبنانی سیاست دان معن بشور کا نام بھی شامل ہے۔ ان پر عراق میں "دہشت گردانہ سرگرمیوں کی خاطر” جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کل "الشرق الاوسط” کو دیئے گئے بیان میں انکار کرتے ہوئے کہا: "میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ اس پر ایک بھی ثبوت پیش کر دیں”۔