قانونی حکومت کی حدیدہ کی جانب اسٹریٹجک پیش قدمی
سعودی عرب حوثی بیلسٹک میزائل روک رہا ہے اور بندرگاہوں کو کرینوں کے لئے فنڈز فراہم کر رہا ہے ریاض: عبد الہادی حبتور – صنعا: "الشرق الاوسط” کل یمن کی قانونی افواج نے گورنریٹ حدیدہ میں مغربی ساحل کی جانب نئی اسٹریٹجک پیش قدمی کرتے ہوئے حیس نامی ڈائریکٹریٹ کو حوثی ملیشیاؤں سے [&
سعودی عرب حوثی بیلسٹک میزائل روک رہا ہے اور بندرگاہوں کو کرینوں کے لئے فنڈز فراہم کر رہا ہے

ریاض: عبد الہادی حبتور – صنعا: "الشرق الاوسط”
کل یمن کی قانونی افواج نے گورنریٹ حدیدہ میں مغربی ساحل کی جانب نئی اسٹریٹجک پیش قدمی کرتے ہوئے حیس نامی ڈائریکٹریٹ کو حوثی ملیشیاؤں سے آزاد کرا لیا ہے اور یہ گورنریٹ میں دوسرا ڈائریکٹریٹ ہے جسے آزاد کرایا گیا ہے۔ (۔۔۔)
دوسری جانب، کل سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس نے حوثی ملیشیاؤں کی طرف سے گورنریٹ صعدہ سے سعودی عرب کے شہر خمیس پر داغے گئے میزائل کو روکا ہے۔ (۔۔۔)
دریں اثنا، یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر نے کل انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے یمن میں اپنے جامع انسانی منصوبے کے تحت اس کی تین اہم بندرگاہوں؛ مخا، عدن اور مکلا میں، 4 کرینیں نصب کرنے کے لئے فنڈز فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔