عباس: اسرائیل کے ساتھ ہماری لڑائی مذہبی نہیں ہے

عريقات کا عیسائی وجود کی حقیقی اہانت کے سلسلہ میں نیتن یاہو کو جواب رام اللہ: كفاح زبون فلسطینی صدر محمود عباس نے پرزور انداز میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی لڑائی مذہبی نہیں ہے اور فلسطینی عوام اس طرح کی لڑائی کے سلسلہ میں اٹھ کھڑے نہیں ہوں گے۔ […]

عباس: اسرائیل کے ساتھ ہماری لڑائی مذہبی نہیں ہے
عريقات کا عیسائی وجود کی حقیقی اہانت کے سلسلہ میں نیتن یاہو کو جواب

رام اللہ: كفاح زبون

فلسطینی صدر محمود عباس نے پرزور انداز میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی لڑائی مذہبی نہیں ہے اور فلسطینی عوام اس طرح کی لڑائی کے سلسلہ میں اٹھ کھڑے نہیں ہوں گے۔ عباس نے یہ بیان اس وقت دیا جب انہوں نے بیت المفدس میں زائرین کے لیے القیامہ نامی چرچ کے دوبارہ کھولنے کے بعد فلسطینی حکومت کے نزدیک قابل اعتماد 15 سفیروں اور قونصلر کا استقبال کیا۔(۔۔۔)

پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری صائب عريقات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر نے اسرائیل کی طرف سے بیت لحم میں کریمزان کی زمین (چرچ سے تعلق رکھنے والے پہاڑی علاقے) پر قبضہ کرنے اور 58 خاندانوں کو بے گھر کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں سفیروں کو باخبر کیا ہے۔(۔۔۔) اور عريقات نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نٹن یاہو کے اس بات کا جواب جس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرح کسی نے عیسائی موجودگی کی خدمت نہیں کی ہے یہ کہ کر دیا کہ یہ حقیقت ہے کہ مسلسل اسرائیلی حکومتوں کی طرح کسی نے عیسائی اور مسلمان وجود کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات – 13 جمادی الاول 1440 ہجری – 01 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14338)