فرانس کا تہران کو "بیلسٹک میزائل” پر پابندیوں سے انتباہ
پیرس: میشیل ابو نجم فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودریان نے کل تہران جانے سے چند گھنٹے قبل ایرانیوں کو بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی خدشات کو دور کرنے سے انکار کی صورت میں انہیں بین الاقوامی پابندیاں لگائے جانے کے بارے میں آخری تنبیہ کی۔ […]

پیرس: میشیل ابو نجم
فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لودریان نے کل تہران جانے سے چند گھنٹے قبل ایرانیوں کو بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی خدشات کو دور کرنے سے انکار کی صورت میں انہیں بین الاقوامی پابندیاں لگائے جانے کے بارے میں آخری تنبیہ کی۔
اپنے وزیر خارجہ کے دورہ سے قبل فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا اور اس دوران ان اہم فائلوں پر تبادلہ خیال کیا جس پر لودریان آج تہران بات چیت کریں گے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے باین کے مطابق ان فائلوں میں سرفہرست بیلسٹک میزائل پروگرام، ایٹمی معاہدہ اور تہران کا خطے میں کردار جیسے موضوعات شامل ہیں۔ (۔۔۔)