سعودی عرب اور برطانیہ۔۔ اسٹریٹجک شراکت دار اور کھلے امکانات

شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے لیے پرجوش شاہانہ استقبالیہ کا پہلا دن اور مائی کے ساتھ گفتگو لندن: نجلاء حبريري ورنيم حنوش ولی عہد، سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر عظم شہزادہ محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز نے کل برطانیہ کا سرکاری دورہ شروع کیا ہے اور […]

سعودی عرب اور برطانیہ۔۔ اسٹریٹجک شراکت دار اور کھلے امکانات
شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے لیے پرجوش شاہانہ استقبالیہ کا پہلا دن اور مائی کے ساتھ گفتگو

لندن: نجلاء حبريري ورنيم حنوش

ولی عہد، سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر عظم شہزادہ محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز نے کل برطانیہ کا سرکاری دورہ شروع کیا ہے اور وہاں ان کا غیر معمولی استقبال بھی کیا گیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک مشارکت کمیٹی کے افتتاح کے ذریعہ وسیع پیمانہ پر تعاون ہوں گے۔

سعودی عرب کے ولی عہد نے کل ظہر کے وقت اپنے دورہ کا آغاز باکنگھام محل میں ملکہ دوم الیزا بتھ سے ملاقات کر کے کیا اور وہاں ان کا اعزاز اس انداز میں ہوا جیسا کہ بادشاہوں اور ملک کے سربراہوں کا ہوتا ہے اور اس شاہانہ استقبال میں سعودی عرب کے ولی عہد کے اعزاز میں دوپہر کے کھانا کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس کے بعد شہزادہ محمد ابن سلمان وزیر اعظم کے ہیڈ کواٹر کا رخ کیا جہاں وزیر اعظم ٹریزا مائی کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور وہاں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک مشارکت کمیٹی کا افتتاح ہوا اور دونوں فریق نے تجارت اور سرمایہ کاری کی مقدار میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے۔(۔۔۔) اور اس میں برطانیہ کے اندر براہ راست سرمایہ کاری اور برطانیہ کے اندر سعودی عرب کی نئی چیزوں کی خرید وفروخت بھی شامل ہے۔(۔۔۔)

جمعرات – 20 جمادی الاول 1440 ہجری – 08 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14345)