کرد علاقوں میں شامی سرکاری افواج کے "سیکورٹی کے دو مربع نما علاقے”

شام کے شمال مشرق میں "الشرق الاوسط” کی تحقیق   قامشلی – حسکہ (مشرقی شام): کمال شیخو شامی حکومت حسکہ اور قامشلی نامی شہروں کے گرد "سیکورٹی مربع” کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ یہ دونوں علاقے شام کے شمال مشرق میں "شامی ڈیموکریٹک فورس”؛ جس میں کرد "ع

کرد علاقوں میں شامی سرکاری افواج کے "سیکورٹی کے دو مربع نما علاقے”
شام کے شمال مشرق میں "الشرق الاوسط” کی تحقیق

قامشلی – حسکہ (مشرقی شام): کمال شیخو

      شامی حکومت حسکہ اور قامشلی نامی شہروں کے گرد "سیکورٹی مربع” کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ یہ دونوں علاقے شام کے شمال مشرق میں "شامی ڈیموکریٹک فورس”؛ جس میں کرد "عوامی حفاظتی یونٹس” بھی شامل ہیں، ان کے زیر کنٹرول ہیں۔

"الشرق الاوسط” نے ان دونوں شہروں کے دورہ کے دوران حسکہ میں سیکورٹی مربع دیکھا جو کہ مغرب میں شارع قامشلی سے شروع ہوتا ہے، (۔۔۔)، اور مشرق میں عسکری محلے میں ختم ہوتا ہے۔ (۔۔۔)

قامشلی میں یہ منظر زیادہ مختلف نہیں ہے، جہاں پر حکومت ابھی تک سیکورٹی مربع کی حفاظت کر رہی ہے، جسے وہاں کے رہائشی افراد "مستطیل” سے تعبیر کرتے ہیں اور اس میں شمالی جانب سیکورٹی اداروں کی عمارتیں شامل ہیں، (۔۔۔) اور جنوبی سمت میں قامشلی ایئر پورٹ کو شامل ہے۔ (۔۔۔)

جمعہ – 21 جمادى الآخر 1439 ہجری – 09 مارچ 2018ء  شمارہ: [14346]