ٹرمپ کی نئی ٹیم کی طرف سے تہران کے خلاف سخت پالیسی کا فیصلہ

یورپ کی طرف سے "بیلسٹک” پر پابندی کا مطالبہ اور پومپیو کی تقرری ایران اور شمالی کوریا کے "ایٹمی” پروگرام سے منسلک لندن – ویانا: "الشرق الاوسط” مغربی سفارتی ذرائع نے کل "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنی انتظامیہ

ٹرمپ کی نئی ٹیم کی طرف سے تہران کے خلاف سخت پالیسی کا فیصلہ
یورپ کی طرف سے "بیلسٹک” پر پابندی کا مطالبہ اور پومپیو کی تقرری ایران اور شمالی کوریا کے "ایٹمی” پروگرام سے منسلک

لندن – ویانا: "الشرق الاوسط”

مغربی سفارتی ذرائع نے کل "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اپنی انتظامیہ میں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں ایران کی پالیسیوں کے خلاف ان کے موقف کو تقویت ملے گی اور اس میں اس بات کی بھی دلیل ہے وہ جوہری معاہدہ سے نکلنے کا ارادہ رکھتے ہین کہ مئی کے وسط تک ایک موقف قائم ہو جائے اور یہ وہ وقت ہے جس میں وہ شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن برطرف کیا اور ان کی جگہ (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر کے طور پر مائیک پومپیو کو متعین کیا۔(۔۔۔)

رائٹرز ایجنسی نے انکشاف کیا کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر یورپی یونین کی طرف سے پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

ہفتہ – 29 جمادی الاول 1439 ہجری – 17 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14354)