شامی حکومت غوطہ کے دو تہائی حصہ پر قابض اور ترک عفرین کے علاقہ میں

دمشق کے مشرق سے 16 ہزار افراد کا انخلا اور آستانہ کے اجلاس میں نصرہ فرنٹ کے خلاف جنگ کی حمایت ماسكو: رائد جبر – انقرة: سعيد عبد الرازق – بيروت – لندن: "الشرق الاوسط” (۔۔۔) دمشق حکومت نے محصور غوطہ کے دو تہائی حصے پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا […]

شامی حکومت غوطہ کے دو تہائی حصہ پر قابض اور ترک عفرین کے علاقہ میں
دمشق کے مشرق سے 16 ہزار افراد کا انخلا اور آستانہ کے اجلاس میں نصرہ فرنٹ کے خلاف جنگ کی حمایت

ماسكو: رائد جبر – انقرة: سعيد عبد الرازق – بيروت – لندن: "الشرق الاوسط”

(۔۔۔) دمشق حکومت نے محصور غوطہ کے دو تہائی حصے پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے اور جمعہ کے دن غوطہ کے جیب نامی علاقہ سے سینکڑوں شہریوں کا گھر چھوڑ کر نکل جانے کی خبر ملی ہے۔(۔۔۔) حقوق انسان کے شامی رصد گاہ نے کل گھر چھوڑ کر جانے والے لوگوں کی تعداد کا اندازہ دو ہزار بتایا ہے جن میں زیادہ تر سقبا نامی علاقہ کے عام شہری ہیں جبکہ جمعرات کے دن غوطہ کے جنوب سے 20 ہزار لوگ نکلے ہیں۔(۔۔۔)

شمالی شام کے عفرين کے علاقہ میں ترکی حملہ میں 27 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔(۔۔۔) اسی کے ساتھ ساتھ ترک فوجوں اور ان کے اتحادیوں نے کردیوں کے اس شہر پر غیر معمولی بمباری کی ہے جس کے مغرب میں 90 گاؤں ہیں۔(۔۔۔)

روس، ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ نے کل آستانہ میں اتفاق کیا کہ "آستانہ ٹریک” کو کم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔(۔۔۔) اور تینوں ممالک ممالک نے شام میں نصرہ فرنٹ تنظیم کے خلاف جنگ کرنے کی حمایت پر زور دیا ہے۔

ہفتہ – 29 جمادی الاول 1439 ہجری – 17 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14354)