حماس کی طرف سے قطر کی ٹیلی کام کمپنی بند

الحمد الله کے قتل کی کوشش کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار رام الله: كفاح زبون تحریک حماس نے غزہ پٹی میں قطر کی ٹیلی کام کمپنی کو بند کر دیا ہے کیونکہ اس نے غزہ میں گذشتہ ہفتہ وزیر اعظم رامی الحمد للہ کے قافلہ پر کیے بم حملہ […]

حماس کی طرف سے قطر کی ٹیلی کام کمپنی بند
الحمد الله کے قتل کی کوشش کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار

رام الله: كفاح زبون

تحریک حماس نے غزہ پٹی میں قطر کی ٹیلی کام کمپنی کو بند کر دیا ہے کیونکہ اس نے غزہ میں گذشتہ ہفتہ وزیر اعظم رامی الحمد للہ کے قافلہ پر کیے بم حملہ سے متعلق کی جانے والی تحقیقات کے سلسلہ میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

غزہ پٹی میں داخلی پولس فورسز کے جنرل سیکریٹری میجر جنرل توفیق ابو نعیم نے کہا کہ کمپنی اٹارنی جنرل کے فیصلہ کی بنیاد ہر بند کر دی گئی ہے کیونکہ اس نے الحمد للہ کی قتل کی کوشش میں کی جانے والی تحقیقات کے سلسلہ میں تعاون نہیں کیا اور کمپنی نے قتل کی کوشش کے مشتبہ افراد کے ناموں اور ریکارڈس اور فون کال دینے کے سلسلہ میں غزہ کے اٹارنی جنرل کی تحریر کو قبول نہیں کیا تھا۔(۔۔۔)

اتوار – 01 رجب 1439 ہجری – 18 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14355)