آج ٹرمپ اور محمد بن سلمان کی ملاقات، سعودی امریکی مضبوط شراکت
واشنگٹن: معاذ العمری – ریاض: "الشرق الاوسط” سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وائٹ ہاؤس میں وہ سعودی عرب اور امریکہ کے مابین شراکت داری کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اجلاس منعقد کریں گے۔ […]

واشنگٹن: معاذ العمری – ریاض: "الشرق الاوسط”
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وائٹ ہاؤس میں وہ سعودی عرب اور امریکہ کے مابین شراکت داری کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اجلاس منعقد کریں گے۔
کل سعودی شاہی دیوان نے پرنس محمد بن سلمان کا ریاض سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ان کا یہ دورہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ہے۔ علاوہ ازیں ولی عہد دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسبی کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے صدر ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔ (۔۔۔)