محمد بن سلمان کا امریکہ میں مصروف شیڈول
آج پہنچیں گے۔ ٹرمپ، ان کی انتظامیہ اور بڑی کمپنیوں کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے واشنگٹن: ہبہ القدسی ، معاذ العمری سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان گذشتہ سال ولی عہد مقرر کئے جانے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اپنے پہلے دورہ پر آج […]
آج پہنچیں گے۔ ٹرمپ، ان کی انتظامیہ اور بڑی کمپنیوں کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن: ہبہ القدسی ، معاذ العمری
سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان گذشتہ سال ولی عہد مقرر کئے جانے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اپنے پہلے دورہ پر آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔ (۔۔۔)
ولی عہد کا یہ دورہ نہایت ہی مصروف شیڈول پر مشتمل ہے، جس کا آغاز کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دفتر وائٹ ہاؤس میں اجلاس سے ہوگا۔ ٹرمپ اور ان کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران علاقائی مسائل زیر غور آنے کی امید ہے، جن میں خاص طور پر ایران کے رویے، خطے میں اس کی مداخلت، بیلسٹک میزائل اور اس کے جوہری پروگرام کے عزائم کو روکنے کے امور زیر غور آئیں گے۔ (…)