اختلافات کو دور کرنے اور (تعلقات کی حفاظت) کے لئے مصری سوڈانی راہوں کی منصوبہ بندی

  قاہرہ: سوسن ابو حسین کل مصر اور سوڈان نے باہمی اختلافات کو دور کرنے کا آغاز کر دیا ہے جیسا کہ چند ہفتے پہلے اس لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا تھا۔ مصری صدر عبد الفتاح سیسی نے دارالحکومت قاہرہ کے اسٹیڈیم میں ایک عوامی تقریب کے دوران سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے سوڈانی […]

اختلافات کو دور کرنے اور (تعلقات کی حفاظت) کے لئے مصری سوڈانی راہوں کی منصوبہ بندی

قاہرہ: سوسن ابو حسین

کل مصر اور سوڈان نے باہمی اختلافات کو دور کرنے کا آغاز کر دیا ہے جیسا کہ چند ہفتے پہلے اس لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا تھا۔ مصری صدر عبد الفتاح سیسی نے دارالحکومت قاہرہ کے اسٹیڈیم میں ایک عوامی تقریب کے دوران سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے سوڈانی ہم منصب عمر البشیر کا خیر مقدم کیا۔

دونوں سربراہان مملکت نے کل سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس دوران "دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی حفاظت کی نئی راہوں کی منصوبہ بندی، پانی اور بجلی سے متعلق تعاون کے میکانیزم کے نفاذ کی پیروی اور نیل کے ذریعے تجارتی حجم میں اضافہ” کا اعلان کیا گیا۔ (۔۔۔)

منگل – 3 رجب 1439 ہجری – 20 مارچ 2018ء  شمارہ: [14357]