بيانات

عباس کا "حماس” پر الحمد اللہ کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام

  رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی صدر محمود عباس نے کل تحریک "حماس” پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم رامی الحمد اللہ اور جنرل انٹیلی جنس کے ادارے کے سربراہ برگیڈیئر ماجد فرج کو گذشتہ ہفتے غزہ میں قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ہے۔ عباس […]

عباس کا "حماس” پر الحمد اللہ کو قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام

رام اللہ: کفاح زبون

فلسطینی صدر محمود عباس نے کل تحریک "حماس” پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم رامی الحمد اللہ اور جنرل انٹیلی جنس کے ادارے کے سربراہ برگیڈیئر ماجد فرج کو گذشتہ ہفتے غزہ میں قتل کرنے کی کوشش میں ملوث ہے۔

عباس نے فلسطینی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کہا کہ "الحمد اللہ اور فرج کو نشانہ بنانے کے واقعہ کو ہرگز نہیں بھلائیں گے اور اس حادثہ کے پیچھے حماس ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے غزہ سیکٹر میں "ملکی قانونی اور مالی” اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (۔۔۔)

عباس نے جارحانہ انداز میں تحریک "حماس” کے بارے میں کہا: "حماس کے ساتھ صلح کرنے کا جائزہ لینے کا نتیجہ الحمد اللہ اور فرج پر قاتلانہ حملے کی کوشش ہے”۔ (۔۔۔)

"حماس” نے عباس کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور اسے "مصالحتی معاہدے سے نکلنے” سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ "وہ پلوں کو جلا کر تقسیم کو فروغ دینے والے کشیدگی کے موقف کو اپنا رہے ہیں”۔

منگل – 3 رجب 1439 ہجری – 20 مارچ 2018ء  شمارہ: [14357]