دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب اور امریکہ تیار

محمد بن سلمان کا نائب صدر، وزیر دفاع، وزیر تجارت اور کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات واشنگٹن: ہبہ القدسی کل واشنگٹن میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دنوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت کو مضبوط […]

دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب اور امریکہ تیار
محمد بن سلمان کا نائب صدر، وزیر دفاع، وزیر تجارت اور کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات

واشنگٹن: ہبہ القدسی

کل واشنگٹن میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دنوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے اور اسی طرح ولی عہد نے امریکی صدر کے نائب مائک بنس کے ساتھ رات کے کھانے پر دو طرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے اور یہ رات کا کھانا کا انتظام بنس کی طرف سے شہزادہ محمد بن سلمان کے اکرام میں کیا گیا تھا۔(۔۔۔)

اسی طرح شہزادہ محمد ابن سلمان نے امریکی وزیر تجارت ویلبر روس، نائب وزیر خارجہ جون سیلیوون اور چیف آف کامرس کے ایکزیکٹو صدر ٹوم ڈونوہیو سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت کو ترقی دینے اور تجارتی تبادلہ کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔(۔۔۔) اور سعودی عرب کے ولی عہد نے "بوینگ”، "رائتھیون”، "لوکہیڈ مارٹن” اور "جنرال ڈینامکس” کمپنیوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کمپنیوں کے رہنماؤں کے ساتھ امریکہ اور سعودی عرب کے ما بین تجارتی کاموں کے میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے کی کیفیت پر تبالہ خیال کیا۔(۔۔۔)

جمعہ – 6 رجب 1439 ہجری – 23 مارچ 2018ء  شمارہ نمبر: (14360)