تمام اسکالر شپ ہولڈرز کے لئے مالی انعامات اور طلبا کی حکومتی خرچے پر اسکالرشپ پروگروام میں شمولیت
ریاض: "الشرق الاوسط آن لائن” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب کے ولی عہد وزیر دفاع نائب وزیر اعظم پرنس محمد بن سلمان کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پوری دنیا کے طلبا و طالبات کے لئے […]

ریاض: "الشرق الاوسط آن لائن”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب کے ولی عہد وزیر دفاع نائب وزیر اعظم پرنس محمد بن سلمان کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پوری دنیا کے طلبا و طالبات کے لئے مالی انعام کے طور پر”دو ہزار ڈالر” کی رقم خرچ کی جائے گی اور اسی طرح ان کے تعلیمی مراحل میں مدد کے لئے انہیں تسلیم شدہ یونیورسٹیوں میں اپنے خرچہ پر تعلیم دلائی جائے گی۔
علاوہ ازیں خادم حرمین شریفین نے ولی عہد کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر منظوری دی ہے کہ ان کے خرچے پر تعلیم حاصل کرنے حالیہ طلبا و طالبات کو خادم حرمین شریفین کے بیرون ممالک تعلیمی سفر پروگرام کے تحت انہیں پوری دنیا میں تعلیم کے لئے بھیجا جائے گا (۔۔۔)۔