پہلا صفحہ
کیوبا کے نئے صدر کام کو جاری رکھنے کا عزم
ہاوانا: "الشرق الاوسط” کاسترو کے دو بھائیوں کی چھ دہائیوں حکمرانی کے کے بعد ایک تاریخی منتقلی کے پیش نظر کل کیوبا کے نئے صدر میگوئل ڈیاز کینل بنے ہیں۔ پارلیمنٹ نے ممکنہ 604 ووٹوں میں سے 603 ووٹوں کے ذریعہ پانچ سال کی مدت کے لئے ڈیاز […]

ہاوانا: "الشرق الاوسط”
کاسترو کے دو بھائیوں کی چھ دہائیوں حکمرانی کے کے بعد ایک تاریخی منتقلی کے پیش نظر کل کیوبا کے نئے صدر میگوئل ڈیاز کینل بنے ہیں۔
پارلیمنٹ نے ممکنہ 604 ووٹوں میں سے 603 ووٹوں کے ذریعہ پانچ سال کی مدت کے لئے ڈیاز کینل کو ریاستی کونسل کا صدر متعین کیا ہے یعنی 99.83 فیصد ووٹ کے ذریعہ انتخاب ہوا ہے۔
نئے صدر نے اپنے پہلے خطاب میں کام کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اور انتخاب کے بعد کہا کہ عوام نے اس قانون ساز کمیٹی کے لیے جو ذمہ داری دی ہے وہ ذمہ داری کیوبا کے تاریخی اور اہم انقلاب کی صورت میں ظاہر ہوگا اور ان کے سلف کاسترو نے جو اقتصادی اصلاحات شروع کی ہے اسے بھی وہ باقی رکھیں گے۔(۔۔۔)
جمعہ – 4 شعبان 1439 ہجری – 20 اپريل 2018 ء – شمارہ نمبر (14388)