اتحادی حملے میں حوثی انقلاب کی دوسری اہم قیادت ہلاک
صماد حدیدہ میں ہلاک ہوا ۔۔۔ سعودی عرب نے بلا کسی نقصان کے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے ریاض: عبد الہادی حبتور – جدہ: اسما الغابری – صنعا: "الشرق الاوسط” کل یقین دہانی کی گئی ہے کہ گذشتہ جمعرات کو یمن کے گورنریٹ حدیدہ میں یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی […]
صماد حدیدہ میں ہلاک ہوا ۔۔۔ سعودی عرب نے بلا کسی نقصان کے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے

ریاض: عبد الہادی حبتور – جدہ: اسما الغابری – صنعا: "الشرق الاوسط”
کل یقین دہانی کی گئی ہے کہ گذشتہ جمعرات کو یمن کے گورنریٹ حدیدہ میں یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کے طیاروں کی بمباری میں حوثی انقلابی جماعت کی دوسری اہم قیادت صالح صماد ہلاک ہو گئے ہیں۔ (۔۔۔)
صماد کا شمار یمن کی قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کی خطرناک ترین 40 مطلوبہ افراد کی فہرست میں عبد الملک کے بعد دوسرے نمبر پر مطلوبہ شخص کے طور پر تھا، جبکہ اس فہرست میں دہشت گرد حوثی جماعت میں دہشت گردی کی سرگرمیوں اور کاروائی میں ملوث قیادتیں اور ذمہ دار عناصر شامل ہیں، اور اتحادیوں نے اس میں شامل افراد کی گرفتاری کے لئے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے والے کے لئے 20 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔
دریں اثنا، کل حوثی ملیشیاؤں کی طرف سے یمن کی سرزمین سے جنوبی سعودی عرب کے شہر جازان کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو یمن میں قانونی حکومت کے حمایتی اتحاد کے ماتحت فضائی دفاع نے بلا کسی نقصان کے مار گرایا ہے۔