ایران
رباط تہران کے خلاف اپنے الزامات پر قائم اور جزائر کی طرف سے مراکشی سفیر کا مطالبہ
رباط – جزائر: "الشرق الاوسط” مراکش اپنے ان الزامات پر قائم ہے جو اس نے منگل کو ایران پر عائد کیا ہےکہ وہ پولیساریو فرنٹ کو فوجی امداد فراہم کرتا ہے اور اس نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس نے بعض ممالک کے دباؤ کے نتیجہ میں ایران کے […]

رباط – جزائر: "الشرق الاوسط”
مراکش اپنے ان الزامات پر قائم ہے جو اس نے منگل کو ایران پر عائد کیا ہےکہ وہ پولیساریو فرنٹ کو فوجی امداد فراہم کرتا ہے اور اس نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس نے بعض ممالک کے دباؤ کے نتیجہ میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کے سلسلہ میں کل فیصلہ لیا ہے۔(۔۔۔)
دریں اثنا جزائر کی وزارت خارجہ نے جزائر میں مراکش کے سفیر کو ملاقات کرنے کے لیے طلب کیا ہے تاکہ وہ مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوريطة کے اس بیان کی نفی کریں جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران جزائر میں اپنے سفارت خانے کے ذریعہ پولیساریو فرنٹ کے لئے لاجسٹک امداد فراہم کر رہا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات– 17 شعبان 1439 ہجری – 03 مئی 2018ء شمارہ نمبر: (14301)