پہلا صفحہ

حزن وغم کا دن۔۔۔ شہیدوں کا جنازہ اور ڈپلومیٹک اقدام

رام اللہ: کفاح زبون- ریاض- نیویورک: "الشرق الاوسط” غزہ میں کل پیر کو حزن وغم کے دن اسرائیل کے ساتھ ہونے والی خونی جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کا جنازہ لے جایا گیا اور اسی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تحقیقات کے سلسلے میں بین الاقوامی مطالبات اور ڈپلومیٹک اقدامات بھی […]

حزن وغم کا دن۔۔۔ شہیدوں کا جنازہ اور  ڈپلومیٹک اقدام

رام اللہ: کفاح زبون- ریاض- نیویورک: "الشرق الاوسط”

غزہ میں کل پیر کو حزن وغم کے دن اسرائیل کے ساتھ ہونے والی خونی جھڑپوں میں شہید ہونے والوں کا جنازہ لے جایا گیا اور اسی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تحقیقات کے سلسلے میں بین الاقوامی مطالبات اور ڈپلومیٹک اقدامات بھی ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب نے ایک ہنگامی عرب وزارتی اجلاس مدعو کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی حفاظت کے لئے فوری کارروائیاں اپنانے اور کوششوں کو متحد کرنے کے لئے ایک ہنگامی عرب وزارتی اجلاس کی دعوت دے رہا ہے۔

شاہ سلمان نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام کے ساتھ ہورہے ظالمانہ جارحیت کی مذمت بھی کی ہے۔

بدھ – 30 شعبان 1439 ہجری – 16 مئی 2018ء شمارہ نمبر:  (14314)