پہلا صفحہ

تیونس "بیداری” کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ کا دعویٰ

غنوشی اور دوسرے افراد پر نوجوانوں کو دہشت گردی کے گڑھے میں دھکیلنے کا الزام تیونس: منجی سعیدانی کل تیونس کے اٹارنی جنرل نے ایک مجرمانہ مقدمہ عدلیہ کے حوالے کیا ہے جسے آزاد دستوری پارٹی کے صدر عبیر موسی نے بیداری تحریک کے صدر راشد الغنوشی، علی العریض، حمادی الجبالی […]

تیونس "بیداری” کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ کا دعویٰ

غنوشی اور دوسرے افراد پر نوجوانوں کو دہشت گردی کے گڑھے میں دھکیلنے کا الزام

تیونس: منجی سعیدانی

کل تیونس کے اٹارنی جنرل نے ایک مجرمانہ مقدمہ عدلیہ کے حوالے کیا ہے جسے آزاد دستوری پارٹی کے صدر عبیر موسی نے بیداری تحریک کے صدر راشد الغنوشی، علی العریض، حمادی الجبالی اور حبیب لوز کے خلاف پیش کیاہے، اس وجہ سے کہ ان حضرات کے سلسلے میں شبہات ہیں کہ یہ تیونس کے نوجوانوں کو شام، لیبیا اور عراق کے اندر دہشت گردی کے گڑھے میں دھکیلنے میں ملوث ہیں، حالانکہ یہ ایسا الزام ہے جسے تحریک نے سرے سے انکار کیا ہے۔

سابق حکومت کی علامتوں پر مشتمل آزاد دستوری جماعت نے اعلان کیا ہے کہ عدلیہ نے مقدمہ کی تحقیقات کا دروازہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 16 شوال المکرم 1439 ہجری – 30 جون 2018ء شمارہ نمبر:  (14359)