لندن اور ماسکو کے درمیان زہر کے نئے واقعہ کی وجہ سے از سر نو کشیدگی
لندن: "الشرق الاوسط” برطانوی میگزین کے پہلے صفحہ پر عنوان بننے والے برطانیہ کے شہر سیلسبری کے سلسلہ میں دوبارہ گفتگو شروع ہو چکی ہے اور اسی کے ساتھ لندن اور ماسکو حکومت کے درمیان از سر نو کشیدگی بھی شروع ہو چکی ہے اور اس بات کا علم اس […]

لندن: "الشرق الاوسط”
برطانوی میگزین کے پہلے صفحہ پر عنوان بننے والے برطانیہ کے شہر سیلسبری کے سلسلہ میں دوبارہ گفتگو شروع ہو چکی ہے اور اسی کے ساتھ لندن اور ماسکو حکومت کے درمیان از سر نو کشیدگی بھی شروع ہو چکی ہے اور اس بات کا علم اس وقت ہوا جب برطانوی پولس نے اسی نیویچک نامی اعصابی گیس کے ذریعہ شہر کے سڑک پر دو شہریوں کو زہر دینے کے حادثہ کا انکشاف کیا جس کے ذریعہ روس کے سابق ایجنٹ سیرگی سکریپال اور ان کی بیٹی کو زہر دیا گیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس نے کل شام اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس برطانوی جوڑے کو زہر آلود چیز مادہ کو جسم میں لگانے کے بعد زہر دیا گیا ہے اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے حکومت کے ہنگامی اجلاس کے بعد پارلیمان کو بتایا کہ اب وقت آچکا ہے کہ روس کو جو ہوا اس کے بارے میں بتایا جائے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ یہ ہرگز قابل قبول نہیں کہ ہمارے شہریوں کو جان بوجھ کر یا انجانے میں نشانہ بنایا جائے یا ہمارے باغوں، شہروں اور سڑکوں پر زہریلا مادہ پھیک دیا جائے۔(۔۔۔)
جمعہ – 22 شوال المکرم 1439 ہجری – 06 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14465)