جرمن: ایک بس میں نو مسافروں کو زخمی کرنے والا غیر ملکی شخص گرفتاری
برلن: "الشرق الاوسط” جرمن کے لوبک شہر میں ایک بس کے اندر سفید ہتھیار کے ذریعہ ہونے والے حملہ میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مسافروں کے درمیان ایک گواہ نے بتایا کہ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن گشت کرنے […]

برلن: "الشرق الاوسط”
جرمن کے لوبک شہر میں ایک بس کے اندر سفید ہتھیار کے ذریعہ ہونے والے حملہ میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مسافروں کے درمیان ایک گواہ نے بتایا کہ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن گشت کرنے والی پولیس کی ایک ٹیم نے اچانک اسے پکڑ لیا اور جرمن پولیس نے ابھی تک اس حملہ کے مقصد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اور جرمن پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ بس کے مسافروں نے پولیس کے پہنچے سے پہلے ہی حملہ آور کو پکڑ لیا تھا اور پولس نے اسے گرفتار کر لیا۔
ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مسافروں نے چلاتے ہوئے بس سے چھلانگ لگانا شروع کر دیا تھا کیونکہ معاملہ بہت سخت تھا اور حملہ آور باورچی خانہ میں استعمال کیا جانے والا چاقو لے رکھا تھا۔
ابھی تک اس حملہ کے بارے میں علم نہیں ہو سکا ہے لیکن پبلک پراسیکیوٹر آفس کے ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ – 08 ذی قعدہ 1439 ہجری – 21 جولائی 2018ء شمارہ نمبر (14480)