پادری بحران کی وجہ سے ترکی لیرا میں غیر معمولی گراوٹ
انقرہ: سعيد عبد الرازق امریکی پادری اینڈرو برانسون کے مسئلہ میں انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان سیاسی کشیدگی کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس کشیدگی کا اثر ترکی کے لیرا کی قیمت پر ظاہر اس طور پر ہوا ہے کہ اس میں غیر معمولی گراوٹ آئی ہے اور ترکی نے […]

انقرہ: سعيد عبد الرازق
امریکی پادری اینڈرو برانسون کے مسئلہ میں انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان سیاسی کشیدگی کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس کشیدگی کا اثر ترکی کے لیرا کی قیمت پر ظاہر اس طور پر ہوا ہے کہ اس میں غیر معمولی گراوٹ آئی ہے اور ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹریژری کی طرف سے امریکی پادری اینڈرو برانسون کی گرفتاری کے سلسلہ میں اپنی خدمت انجام دینے والے وزیر داخلہ اور وزیر عدلیہ کے خلاف لگائے جانے والی پابندیوں کا جواب اسی طرح بغیر تاخیر کے دےگا اور یہ بدی کہا ہے کہ دشمنی پر مبنی امریکہ کے اس موقف سے کوئی مقصد حاصل ہونے والا نہیں ہے اور اسی طرح ان دونوں وزیروں نے کہا کہ ان کا کوئی اثاثہ یا فنڈز یا اکاؤنٹس امریکہ میں نہیں ہے کہ اسے منجمد کیا جائے گا۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکی انتظامیہ سے اس غلط فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مزید کہا ہے کہ ہم امریکی ٹریژری کی طرف ترکی پر لگائی جانے والی پابندی کے فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ فیصلہ ملک کی سنجیدگی کے مناسب نہیں ہے اور قانون وانصاف کے تصورات کے ذریعے اس کی تفسیر بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ – 21 ذی قعدہ 1439 ہجری – 03 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14493)