پہلا صفحہ

روس کی طرف سے ترکی کو ادلب کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت

تل ابیب – لندن: "الشرق الاوسط” کل باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ ماسکو نے انقرہ کو ادلب کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سات ستمبر کو روس، ترکی، فرانس اور جرمنی کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس تک کی مہلت دی ہے اور انقرہ […]

روس کی طرف سے ترکی کو ادلب کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت

تل ابیب – لندن: "الشرق الاوسط”

کل باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ ماسکو نے انقرہ کو ادلب کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سات ستمبر کو روس، ترکی، فرانس اور جرمنی کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس تک کی مہلت دی ہے اور انقرہ نے شمالی شام میں مخالف جماعتوں پر دباۏ ڈالا ہے کہ وہ متحد ہونے کے سلسلہ میں آگے بڑھیں اور ستر ہزار جنگجؤوں پر مشتمل آزادی کے لئے ایک فرنٹ تشکیل دیں اور اس کاروائی کا مقصد شام کی آزادی نامی اس فرنٹ کو مہلت دینا ہے جس میں چند جماعتیں شامل ہیں اور اسی طرح اس میں سابق نصرہ فرنٹ والی فتح الشام جماعت بھی شامل ہے تاکہ وہ خود اپنے آپ کو اس طرح حل کر سکیں کہ ایک نئی جماعت کے ضمن میں اتحاد سے شامی شہری میں شریک ہوں اور غیر ملکی جنگجؤوں کے لئے نکلنے کا راستہ ہموار ہو۔

اس کے بالمقابل شامی فورسز نے ادلب کے اندر فوجی کاروائی کرنے کے لئے مسلسل دباؤ بنائے رکھا ہے اور  مخالفین کی جگہوں پر حملہ بھی کیا ہے لیکن وہ ابھی بھی ترکی کی نگرانی والی جگہوں سے قریب ہونے کے سلسلہ میں محتاط ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ – 22 ذی قعدہ 1439 ہجری – 04 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14494)